قاتلوں کی عدم گرفتاری پر  چاچڑ برادری صرافہ احتجاج

سکھر(بیورو رپورٹ     )چاچڑ برادری کے افراد کا قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے مکین چاچڑ برادری کے  محمدرمضان چاچڑ ،مسمات شیراں ،مائی حسنا  نے اپنے رشتہ دار بشیر احمد کے قتل کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے کچھ دن قبل ہمارے عزیز بشیر احمد کو اغواء کیا اورتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ گدا پور تھانے کی پولیس جوابداروں کی سرپرستی میں مصروف ہے اور کیس واپس لینے کیلئے ہمیں حراساں کررہی ہے اور جوابدار ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کرنے سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن