درگاہ سیدسمن سرکار، سیم نالہ 4Rپرواقع پل زمین بوس

پنگریو( نامہ نگار) ضلع بدین اورمیرپورخاص کو باہم ملانے والی پنگریوجھڈوروڈ پردرگاہ سیدسمن سرکارکے قریب سیم نالے 4Rپرواقع پل زمین بوس ہونے کے باعث یہ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں اضلاع کااس روڈ کے ذریعے ہونے والازمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے اور  اوراس روڈ پرچلنے والی پبلک اورگڈز ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے جس کی وجہ سے اس روڈ سے منسلک دونوں دونوں اضلاع کے سیکڑوں دیہاتوں اورشہروں کے عوام کو شدیدمشکلات اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے اس روڈ پرپبلک اورمال بردار ٹرانسپورٹ گزشتہ کئی روزسے معطل ہونے کے باوجودمتعلقہ محکمے کی جانب سے پل کی مرمت نہ کرانے کے خلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج بن گئے ۔ اس ضمن میں مختلف دییاتوں سے تعلق رکھنے والے  مکینوں نے پیرمعشوق علی شاہ  لکھانوعمرانی‘قربان علی کھوسو‘بخش علی لسکانی کی قیادت میں پریس کلب پنگریوکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورنعرے بازی کی۔ اس موقع پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے مذکورہ رہنمائوں نے کہاکہ پنگریو جھڈوروڈ نہ صرف ضلع میرپورخاص اوربدین کوباہم ملانے کااہم ذریعہ ہے بلکہ اس روڈ کے ذریعے دونوں اضلاع  سے کراچی تک ٹرانسپورٹ گاڑیاں چلتی ہیں جن کے ذریعے سیکڑوں افرادروزانہ سفرکرتے ہیں مگرپل ٹوٹنے کے باعث یہ ٹرانسپورٹ بند ہے جس کی وجہ سے مسافربھی شدید پریشان ہیں۔
 جبکہ دوں اضلاع کے عوام جوپنگریواورجھڈوآتے جاتے ہیں انہیں بھی اذیت کاسامناکرناپڑرہاہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ۔چیف سیکریٹری سندھ۔کمشنرحیدرآباد اورڈپٹی کمشنربدین سے مطالبہ کیاکہ پنگریوجھڈوروڈپرفورآرسیم نالے کے پل کی فوری مرمت کرائی جائے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات ختم ہوسکیں بصورتاحتجاج کادائرہ بڑھادیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن