نوشہرو فیروز میں گیسٹرو پھوٹ پڑا 4بچے جاں بحق درجنوں متاثر

نوشہرو فیروز /ٹھاروشاہ  /ہالانی(نامہ نگاران)نوشہرو فیروز میں ڈائریا (اسہال) وبائی صورت اختیار کرگیا، ٹھارو شاہ اور فیض گنج میں 4 معصوم بچے جاں بحق، سینکڑوں سرکاری و نجی اسپتالوں میں داخل، محکمہ صحت سندھ خاموش، حالیہ بارشوں کے دوران برساتی، گندے پانی کی عدم نکاسی کے باعث نوشہرو فیروز ضلع میں ڈائریا (اسہال) کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے تحصیل بھریا سٹی کے شہر ٹھارو شاہ کے وارڈ نمبر 8 میں ہوٹل پر مزدوری کرنے والے صابر چنہ کے دو معصوم بیٹے 5  سالہ محمد عدیل چنہ، 4  سالہ محمد عقیل چنہ، تحصیل فیض گنج کے گاؤں سونو خان مجیدانہ میں دو معصوم لڑکیاں 7  سالہ شکیلہ مجیدانہ اور 6  سالہ تہمینہ مجیدانہ ڈائریا (اسہال) سے جاں بحق ہوگئے ہیں متاثرہ افراد اور نوشہرو فیروز کے لوگوں کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں معصوم بچے ڈائریا (اسہال) کے باعث سرکاری اور نجی اسپتال میں داخل ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے محکمہ بلدیہ، محکمہ صحت عامہ(پبلک ہیلتھ)کی طرح محکمہ صحت بھی سویا ہوا ہے اور معصوم بچوں کو علاقے میں تیزی سے پھیلنے والے موذی مرض ڈائریا کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا ہے، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر کے مطابق پری مون سون سے قبل ہی ڈائریا(اسہال) کی نشاندہی کی تھی لیکن محکمہ صحت سندھ اور حکومت سندھ نے اسے سنجیدہ نہیں لیاتھا جس کی وجہ سے ڈائریا(اسہال) اس علاقے میں وبائی شکل اختیار کر گیا ہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن علاقہ میں ڈائریا (اسہال) کا نوٹس لیکر فوری امدادی ٹیمیں بھجیں اور قیمتی انسانی جانوں کو بچائیں۔ٹھاروشاہ و گردونواح میں تیز برساتوں کے بعد گیسٹرو کی وباء  پھیلنے سے ایک ہی گھر کے دو معصوم بچے  وفات پا گئے ۔ رول ہیلتھ سیٹر ٹھاروشاہ میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کی وجہ سے تین بچوں سمیت ایک عورت کو تشویشناک میں سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کردیا گیا۔ٹھاروشاہ میں گیسٹرو وباء  پھیلنے سے وارڈ نمبر 1 کے رہائشی محمد صابر چنہ کے دو بیٹے 5سالہ عدیل چنہ۔4سالہ عقیل چنہ گیسٹرو ہونے سے فوت۔ جبکہ صابر چنہ  7سالہ بچی اور بیوی رخسار چنہ کو تشویشناک میں رول ہیلتھ سنیٹر ٹھاروشاہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کی وجہ وجہ سے سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا گیا۔ گیسٹرو وباء  سے متاثر ہونے والوں نے سیکرٹری صحت۔ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت بالاحکام سے رول ہیلتھ سیٹر ٹھاروشاہ میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
4 بچے جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...