محرم کی آمد، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کاحکم

حیدر آباد (نامہ نگار)  محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا ہے۔  فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے محرم الحرام سے قبل شورٹی بانڈ لئے جائیں گے کہ وہ اپنا علاقہ چھوڑنے سے پہلے متعلقہ تھانے کو آگاہ کریں گے،بغیر اطلاع نقل و حرکت کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔پی پی آئی کے مطابق مذہبی منافرت،فرقہ واریت پر مبنی مواد کی تشہیر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن