کوٹری(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جامشورو کپٹن (ر) فریدالدین مصطفی نے بارشوں سے متاثرہ جامشورو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب کے کاموں کاجائزہ لیا۔ڈی سی جامشورو کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹری سمیع اللہ سنجرانی ٹائون آفیسر جامشورو اصغر بھنڈ ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔ڈی سی جامشورو نے بلدیاتی حکام کو فوری برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا مون سون بارشوں کے دوران تمام عملہ موجود رہے گا۔ اور نکاسی آب کیلئے موٹریں اور دیگر مشینری زیر استعمال لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے رین ایمرجنسی نافذ ہے عوامی شکایت کو فوری دور کیا جائے۔مفاد عامہ کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ مشکل حالات میں بہتری لائی جاسکے۔