لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر، معروف عالم دین، درجنوں دین کتب کے مصنف امہ جامعع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمان بن محمد نی ملکی زبوں حالی کے تناظر میں کہا ہے کہ ملک مہنگائی کی جس نہج کو چھو رہا ہے وہ سب کی سامنے ہے۔ ملکی معاشی پالیسیاں صرف ذاتی مفادات، پسند ناپسند کی بنیاد پر بنتی ہیں۔ کسی کو قومی یا عوامی مفاد پیش نظر نہیں ہوتا۔ صاحب اقتدار طبقہ صرف اپنی مراعات جو پہلی ہی بین الاقوامی سطح سے بہت زیادہ ہیں، میں اضافے اور پر تعیش زندگی کیلئے فکر مند رہتا ہے۔ غریب انتہائی نچلی سطح پر زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بجلی، گیس اور تیل کی مصنوعات کی قیمتی برھنے کے ساتھ ہر چیز اوپر چلی جاتی ہے۔ ہماری ہمسائے ممالک اقتصادی اور معاشی ترقی میں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ فل فور اس صورت حال کا حل یہ ہے کہ ہر سطح پر سادگی لاگو کی جائے ہر محکمہ اپنی سطح پر اپنے بے تکے اور ناجائز اخراجات میں کمی کرے۔ افسروں کی گاڑیوں کے اخراجات کی تیل اور یوٹیلیٹی بلز وہ اپنی تنخواہ میں سے ادا کریں اور لوٹ کھسوٹ کا یا سلسلہ ختم کرنے سے معیشت کو سہارا ملے گا۔