لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے گزشتہ روز یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے روٹ اور داتا دربار کا وزٹ کیا۔ ڈی آئی جی نے نویں، دسویں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی جلوس کے روٹ نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کا بھی وزٹ کیا اور پولیس افسران واہلکاروں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کےلئے متبادل راستوں کا بھی جائزہ لیا اور اہلکاروں کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت بھی کی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کےلئے تین شفٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین کےلئے 5 پارکنگ سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی نے اہلکاروں اور وارڈنز کو مشکوک افراد اور لاوارث اشیاءپر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔