محرم ‘ فلڈ ‘روٹین ریسکیو آپریشن جاری ہیں:رضوان نصیر 

Jul 29, 2023

لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ ریسکیور فلڈ آپریشن کیساتھ ساتھ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو بھی ریسکیو و میڈیکل کور فراہم کررہے ہیں۔اعزاداروں کو فوری فرسٹ ایڈ کیلئے خصوصی ریسکیو پوسٹیں بنائی گئیں ہیں۔ ضلعی کنٹرول روم، پراونشل مانیٹرنگ سیل سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ تنگ گلیوں اور گنجان علاقوں میں فوری ریسپانس کیلئے موٹر بائیک ریسکیو سروس تعینات ہے۔محرم اور فلڈ کے علاوہ روٹین ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ شہری ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122 پر اطلاع کریں۔

مزیدخبریں