لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے یوم عاشور کے موقع پر شہدائے کربلا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ا±ن کے ساتھیوں کی شہادتیں لازوال ہیں،جنہیں رہتی دنیا تک یاد کیا جا تا رہے گا۔نواسہ رسول ؓ اسوہ پیغمبری کی پیروی کرتے ہوئے ظالم و جابر حکمران کے خلاف ڈٹ گئے اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عملی طو ر پر باطل کی سرکوبی کر کے دکھائی۔ شہدائے کربلا نے چودہ سو سال پہلے حق و صداقت کی بے مثال تاریخ رقم کی اور آج ہم سب کو انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ شہدائے کربلا کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔