لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے جامعہ ملیہ شاہ فیصل کالونی ملیر کراچی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ نے عظیم الشان قربانی دے کر امت مسلمہ کیلئے صحیح اور غلط کے پیمانے وضع کر دئیے۔ واقعہ کربلا کا درس یہ ہے کہ دنیاوی کامیابی اور دنیا کامیابی کا پیمانہ نہیں بلکہ جان دے کر خاندان لٹا کر اور گھر بار اجاڑ کر بھی انسان صدیوں تک رہ سکتا ہے۔ حسینؓ کی قربانی مادی دنیاسے منہ موڑ کر اخلاقی سربلندی کیلئے تھی جو امت مسلمہ کے ذہنوں میں سرایت کر گئی۔ کربلا سبق ہے کہ اقامت دین کیلئے اور ملوکیت کے خلاف جدوجہد کی جائے۔
امام حسینؓ نے قربانی دےکر امت مسلمہ کیلئے صحیح ، غلط کے پیمانے وضع کر دئیے:راشد نسیم
Jul 29, 2023