لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ 9محرم جلوس روٹ کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پانڈو سٹریٹ محرم جلوس روٹ مکمل طور پر کلیئر ہے۔ منتظمین نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام میونسپل محکمے، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں۔ منتظمین سے رابطے میں ہیں۔ کمشنر لاہور نے سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے چارسطحی سکیورٹی کو بھی چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے پانڈو سٹریٹ جلوس کے داخلی و اختتامی روٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پانڈوسٹریٹ جلوس بروقت برآمد ہورہا ہے۔ اپنے وقت پر اختتام پذیر ہوجائیگا۔