لاہور(خصوصی نامہ نگار)قرآن اور رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے مقابلے کیلئے حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کا جذبہ اور اور ان کی للکار چاہئے۔جے یو آئی نے صوبائی دارالحکومت میں یوم شہدائے اسلام کے طوپر منایا۔ مساجد میں کے اجتماعات میں حضرت حسینؓ اور دیگر شہدائے اسلام کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علماءنے کہاکہ حضرت سیدنا حسینؓ جرا¿ت واستقامت اور حریت کا استعارہ ہیں۔شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ علماءنے کہاکہ ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے۔فر قہ واریت پھیلانے والے لٹریچر پر پابندی عائد کی جا ئے مختلف مساجد میں کے اجتماعات سے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،مولانا نعیم الدین ،مولانا محمودمیاں ،مولانا محب النبی ،مفتی عبد الحفیظ ،مفتی محمد عقیل،مولانا عبدالمنان انبالوی،مولانا عبدالودود شاہد ،مفتی بشیر یوسف زائی ،مولانا اشرف گجر،مولانا سلیم اللہ قادری،مولانا فصیح الدین سیف،حافظ غضنفر عزیز مولانا قاری امجد سعید،قاری عبد الواحد ،قاری منظوارلحسن،قاری عبدالصمد ل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام کی قربانی کے نتیجے میں ہم تک دین پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی دین اسلام کیلئے قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جا ئے گا۔