فیروز والہ ( نامہ نگار) سابق صدر بار تحصیل فیروزوالا عرفان بھلہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ شہیدکربلا حضرت امام حسینؓ ان کے خانوادے اور رفقاءکی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہوئے اسکے مقاصد اور حکمت عملی کو پیش ِ نظر رکھنا چاہیے۔ عالم انسانیت اور بالخصوص ہمارے گوناں گوں مسائل کا حل مضمر ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ شہادت امام حسینؓ کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔ خانوادہ رسولؓ کی عظیم جدو جہد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان کی ذات اور اس کے مفادات پر اجتماعی مقاصد اور معاشرے کی تہذیب اور پاکیزگی فوقیت رکھتی ہے جس پر کسی صورت میں کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔