ضروری (خصوصی نامہ نگار)امام حسینؓ اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر یزید کے باطل عقائد ونظام کو رہتی دنیا تک نشان عبرت بنا دیا۔ آج 14 صدیاں گزر نے کے بعد بھی امام عالی مقام کی لازوال قربانی اور یزید ی نظام کے سامنے استقامت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان مشہدی نے 9 محرم الحرام کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یزید کا دور فسق وفجور کا دور تھا جو خلافت راشدہ کی ضد تھا۔ وہ دین کے اندر من گھڑت تشریحات کر رہا تھا۔ وہ وہ اپنے باطل نظام کے سامنے امام حسین علیہ السلام کو حقیقی معنوں میں رکاوٹ تصور کرتا تھا۔ امام عالی مقام نے واضح الفاظ میں فرما دیا تھا کہ یہ سر کٹ تو سکتا ہے مگر کسی ظالم اور فاسق کے سامنے جھک نہیں سکتا ۔