اسوہ شبیری کی پیروی وقت کی اشد ضرورت: مفتی رمضان سیالوی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامع مسجد حضرت داتا گنج بخشؒ کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ اسوہ شبیری کی پیروی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین ؓکی شہادت ہمیں صبر واستقامت کا درس دیتی ہے۔ حضرت امام حسینؓ کی شہادت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اسلام کی بقا اور سر بلندی کیلئے آپ کی عظیم قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ حضرت امام حسینؓ نے اپنے اہل و عیال اور اصحاب کے ساتھ حق کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ واقعہ کربلا حق و سچ کی سرفرازی و سر بلندی کی داستان ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا ابدی درس دیا ہے۔ حسینیت حق و صداقت، امانت و دیانت جرات و شجاعت جبکہ یزیدیت کذب و افترا، دجل و فریب، حرص و ہوس کا نام ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن