پروفیسر خالد مسعود گوندل کا دورہ گنگا رام ایمرجنسی ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ 

لاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایات پر محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ گنگارام ہسپتال میں طبی سہولیات کو یقینی بنایا گیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پرو وائس چانسلر کامران خالد خواجہ ،ایم ایس ڈاکٹر عامر سلیم ،کے ہمراہ گنگارام ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور تمام مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ سینئر ڈاکٹرز ،بشمول پروفیسر بلقیس شبیر ،پروفیسر کامران خالد خواجہ ،پروفیسر عمران اسلم ،سینئررجسٹرار ڈاکٹر انزا طلال نیازی ، رجسٹرار ڈاکٹر اویس ملک بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایمرجنسی میں 15 بیڈز پر مشتمل وارڈ کو مختص کر دیا گیا۔ میڈیکل اور سرجیکل یونٹس ان کال کے پروفیسرز ، بلقیس شبیر اور عمران اسلم نے کہا کہ ہمارے سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکس مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی ہدایت پرپرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ ،ایم ایس ڈاکٹر عامر سلیم کہ ہمراہ ذاتی طور پر ان تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی اور ہسپتال کی انتظامیہ کا یہ کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت پنجاب کی ویژن کی مطابق مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی گنگارام ہسپتال سے متعلقہ ڈاکٹرز کا مشن ہے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ اس مشن کی تکمیل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن