شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی رہنما و لائف کیئر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد سجاد نے کہا کہ عوام محرم الحرام میںامن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں مکمل اتحادبرقراررکھیںکیونکہ امن کاقیام ہم سب کادینی و قومی فریضہ ہے ، عدل فاروقی کے واقعات سے اسلامی تاریخ جگمگارہی ہے آج بھی پاکستان میں عدل فاروقی جیسا عدل قائم ہوجائے تو ملک کے معاشی،اقتصادی اور سیاسی حالات درست ہوتے چلے جائیں گے۔