نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ہیلتھ کونسل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر منعقد ہوا ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حکومتی ویژن کے عین مطابق صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ممبران کی مشاورت سے ہیلتھ کونسل کا فنڈ بامقصد اسکیموں پر خرچ کیا جائے گا، سیکرٹری و میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان، عظمت علی ملہی، ڈاکٹر محمد ادریس، اسد محمود، شیخ خبیب سجاد اور میاں رضوان علی نے شرکت کی۔
مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے:نوید حیدر
Jul 29, 2023