کامونکی:دیرینہ رنجش پر3افراد کا دکان میں گھس کر آڑھتی پر تشدد

Jul 29, 2023


کامونکی(نمائندہ خصوصی) دیرینہ رنجش پر تین افراد نے دکان میں گھس کر آڑھتی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ مسلم گنج کے آڑھتی ابراراحمد اور محلہ فیصل ٹاو¿ن کے علی وغیرہ میں رنجش چلی آ رہی تھی ، گزشتہ روز اسی بناپر علی اور عبدالستار نے اپنے نامعلوم ساتھی کی مدد سے ابرار احمد کو دکان میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں