گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شرمناک واقعہ کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت حافظ محمد یحییٰ گجر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گوجرانوالہ نے کی، ریلی میں حذیفہ سکندر ، عبدالاحد سلطان ،کاشف ریاض سمیت کثیر تعداد میں طالب علموں نے شرکت کی۔ حافظ محمد یحییٰ گجر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی واقعہ سے ملک بھر میں بچیوں کے والدین میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں ایسے بھیڑیوں کو بے نقاب کرنا اور انہیں قرار واقعی سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ گوجرانوالہ کی بہاولپور یونیورسٹی واقعہ کے خلاف ریلی
Jul 29, 2023