امام حسین ؓ کے تمام ساتھی صبر کی  مثال ہیں: ڈاکٹر سبط شبر زیدی


علی پور چٹھہ( نامہ نگار) نواحی قصبہ لدھیوالہ چیمہ میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سبط شبر زیدی از کراچی نے کہا کہ واقعہ کربلا میں سید الشہداءحضرت امام حسینؓ کے تمام ہی ساتھ وفا اور صبر کی مثال ہیں لیکن جس وفا، فرمانبرداری ، عقیدت، احترام اور محبت کا اظہار حضرت غازی عباس علمدر آمد کی جانب سے کیا گیا اسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حضرت عباس علمدار اپنے بھائی حسین ابن علی کے لشکر کے علمدار تھے، آپ اپنی شجاعت میں اپنی مثال آپ تھے، میدان کربلا میں فوج اشقیا پر آپ کے نام سے لرزا طاری ہو جاتا تھا، مجلس عزا کے بعد جلوس علم بیاد مولا غازی عباس علمدار امام بار گاہ سے برآمد ہوا، علی الصبح مجلس عزا کے بعد برآمد ہونے والے جلوس میں عزداران امام حسینؓ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن