قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی :راسخ حسن 


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت راسخ حسن خاں ڈویژنل ناظم اسلامی جمیعت طلبہ نے کی ،ریلی دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر چوک تاجدار ختم نبوت (تھانہ والا چوک) پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں عبدالاحد سپراءاور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن ناروے سمیت یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات ہو چکے ،جس سے امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، نام نہاد امن کی علمبردار اسلام دشمن قوتیں دنیا کو تیسری صلیبی جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتی ہیں، مقررین نے مطالبہ کیا کہ دین اسلام کے خلاف سازشوں کو فوری بند کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن