وزیراعظم کل لاہورقصور بہاولنگر موٹروے کا افتتاح کریں گے


لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کل اتوارتیس جولائی کو لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں موٹر وے آنے سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آسکتا ہے، تین فیزز میں موٹروے کو بنایا جا رہا ہے،قصورسے اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولنگر کی زراعت کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے اورماضی کا حصہ بن چکی ہے،پی ٹی آئی انتشارکا نام ہے ،یہ ملکی ترقی روکنے والی جماعت ہے، اس نے ملک کی سیاست کو چالیس سال پیچھے کر دیا ہے، ملکی سیاست میں نفرت کا بیج بویا اورعوام اسے مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یونیفارم پر حملہ کیا ،معاشرت اورسیاست پرحملہ کیا،نومئی کے واقعات سائفر کی من گھڑت کہانی گھڑی گئی اوربیرونی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور سفارت کو تباہ کیا۔
وزیراعظم افتتاح

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...