ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی طارق فضل کے گھر آمد،بیٹے کی وفات پر تعزیت 


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر آمد۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے طارق فضل چوہدری سے ان کے جواں سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جوان سال بیٹے کی جدائی پورے خاندان کے لیے صدمہ عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ دکھ و تکلیف کی اس مشکل گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
تعزیت

ای پیپر دی نیشن