عمران 2 اگست کو پیش ہوں، فرد جرم عائد  کی جائے گی: الیکشن کمشن کا تحریری حکم 


اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمشن نے عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 25 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی لہٰذا وہ اگلی سماعت پر پیش ہوں۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...