اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النھیان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کےا ہے ،صدر مملکت کی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ، ورثاءکیلئے صبر جمیل کی دعا کی ،صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری اور پاکستانی قوم کی ہمدردیاں متحدہ عرب امارات کی عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے ، ورثائکو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
اظہار افسوس