چین کے نائب وزیر اعظم کل اسلام آباد آئینگے ،2روزہ مقامی تعطیل کا اعلان 

Jul 29, 2023


اسلام آباد(وقار عباسی سے )چین کے نائب وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 31 جولائی کو پاکستان آئیں گے، چینی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم کی آمد پر اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق چینی وفد کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف، غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔

 چینی تعطیل 

مزیدخبریں