لاہور(کامرس رپورٹر )چینی کی قیمتوں اور سٹہ بازی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کا نفاذ کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق مذکورہ آرڈر کا پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اب سٹہ بازی کے لیے رکھی چینی ضبط ہوگی۔ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔ سٹہ بازی میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کےخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ سٹہ بازی کی سزا تین سال قید بامشقت ہوگی۔کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار دےدیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دےدیا گیا۔حکومت پنجاب کے مختلف افسروں کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا محکمہ خوراک نے سٹہ بازی کے لیے رکھی چینی کے ڈیلرز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔
سٹہ بازی