رحیم یارخان (اے پی پی)کچہ میں پولیس سے مقابلہ کے دوران اشتہاری ڈاکو ﺅں جانو انڈھڑ اور مشی انڈھڑ سمیت 8 ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق کچہ میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں4خطرناک ڈاکو ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں دو شدید زخمی ڈاکو بھی چل بسے۔ ترجمان کے مطابق انڈھڑ گینگ کا سربراہ جانو انڈھڑ اور بدنام زمانہ مشی انڈھڑ سمار شر کٹہ شر بھی مارے گئے۔ گولیاں لگنے سے خطرناک ڈاکو شہزادہ دشتی اور بھوری شر شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد ازاں ہلاک ہو گئے۔ مقابلہ میں مجموعی طور پر ہلاک ڈاکوﺅں کی تعداد8ہو گئی۔پولیس کا مخبر عثمان چانڈیو بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔
کچے/ ڈاکو ہلاک