وزیرداخلہ سے عراقی سفیر کی ملاقات ، باہمی تجارت ، معاشی تعاون بہتر بنانے پر اتفاق 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عبا س لفتہ نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور عراق کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔ دریں اثناءملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ پاکستان، عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔ عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی۔ عراقی سفیر نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے عراق جاتے ہیں۔ زائرین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر داخلہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔
عراقی سفیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...