قرآن پاک کی بے حرمتی، سعودی عرب میں ڈینش ناظم الامور کی طلبی، واقعات روکنے کا مطالبہ 


ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ سعودی ایجنسی کے مطابق دارالحکومت میں ڈینش ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا اور احتجاجی نوٹ حوالے کیا گیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے تھے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
سعودی عرب طلبی 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...