ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے‘ سفیر 


بغداد(نوائے وقت رپورٹ ) عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔ پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔
زائرین کربلا 

ای پیپر دی نیشن