سی بی ڈی پنجاب کی والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے کیلئے ڈرینج پٹ کامیاب ٹیسٹنگ

Jul 29, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں ڈرینج پٹ کی کامیاب ٹیسٹنگ مکمل کر لی۔ والٹن رڈ اپرگیڈیشن منصوبہ اے ڈی اے نالہ سمیت نکاسی اور سیوریج کے نظام کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر سی بی ڈی پنجاب مون سون بارشوں کے بعد والٹن روڈ پراجیکٹ کا آغاز کرے گا۔ منصوبے کے آغاز کا مقصد سڑک کے بنیادی ڈھانچے اور مجموعی شہری منظر نامے کو بہتر بنانا ہے۔

مزیدخبریں