کراچی ( کامرس رپورٹر )مسلسل بڑھتی ہوئی شرح سود سے آٹوفنانسنگ کی راہ میں مشکلات حائل کرگئی۔آٹو انڈسٹری بلندترین شرح سود کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے جبکہ صارفین کے لیے نئی گاڑیاں خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب گاڑیوں کے واجب الادا قرضوں کی رقم مسلسل بارہویں ماہ مئی میں 3 کھرب 4 کروڑ روپے کے مقابلے میں 6 ارب 70 کروڑ روپے کی کمی کے ساتھ جون کے آخر میں 2 کھرب 93 ارب 70 کروڑ روپے رہ گئی۔ سٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جون 2022 کے آخر میں 3 کھرب 68 ارب روپے کی مجموعی رقم کی بنیاد پر مالی سال 2023 میں ملک کی واجب الادا آٹو فنانسنگ میں 75 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔