لاہور(کامرس رپورٹر)نگران وزیر جنگلات، منصوبہ بندی و ماحولیات پنجاب بلال افضل نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عاشورہ محرم کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود موجود رہوں گا اور مختلف شہروں کے دورے بھی کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نگران صوبائی وزیر کو ڈپٹی کمشنر آفس میں کمشنر سلوت سعید اور آرپی او نے ڈویژن بھر کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔