لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ میں محرم الحرام نہایت عزت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔ اس ماہ حضرت امام حسینؓ نے اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی خاطر جام شہادت نوش فرمایا، شہداء کربلا کی عظیم قربانی نے اہل حق کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا۔ واقعہ کربلا صبرو تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے جزبہ ایمانی سے باطل کی اطاعت سے انکار کیا اور میدان کربلا میں جرات وشجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔