اسلام آباد(آئی این پی )عالمی نمائشوں میں برآمدی صنعتوں اور پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینے سے ملک میں مجموعی کاروباری ماحول کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ اسسٹنٹ منیجر ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن، ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ عالمی نمائشوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر ترقی پذیر ملک بین الاقوامی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے ان کی میزبانی کرتا ہے۔ ادارہ ان پیرامیٹرز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور مختلف شعبوں کیلئے بین الاقوامی نمائشوں کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ عالمی فورمز پر پاکستان میں بنی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔سومرو نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے اس سال مئی میں ٹیکسپو2023 کا اہتمام کیا گیا تھا۔
صنعت کی ترقی کیلئے فورمز پر ’’میڈان پاکستان‘‘ مصنوعات کی تشہیر لازمی
Jul 29, 2023