لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستانی ہاکی سکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔ قومی سکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں،ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے،محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائیگی۔