لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے بعد ایک دل چھو لینے والا کام کیا۔ کھیل کے بعد بابر پرجوش سری لنکن شائقین کے آٹو گراف پر دستخط کر رہے تھے اور ان میں ایک نوجوان لڑکا بھی تھا جس نے جوش و خروش سے اپنے نام کا نعرہ لگا کر بابر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔مداح کے جوش و خروش سے متاثر، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے اپنی قمیض اتارنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی اور اسے خوش قسمت نوجوان کو تحفے میں دیدیا۔پاکستانی کپتان کی جانب سے شرٹ وصول کرتے ہی نوجوان مداح خوشی اور جوش سے اچھلتا کودتا رہا۔ پرستار نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کیونکہ وہ بابر اعظم ہیں۔ میں سانس بھی نہیں لے سکتا کیونکہ میں بہت پرجوش تھا۔ میں اسے اپنے گھر پر بابر کی تحفے میں دی گئی شرٹ فریم کراوں گا۔میں کبھی کسی کو اسے ہاتھ نہیں لگانے دوں گا۔ قومی سپنر نعمان علی نے بھی شرٹ ایک مداح کو تحفہ میں دیدی ۔ ویڈیو میں ایک مداح کے ہاتھ میں نعمان علی کی شرٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
بابر اعظم ‘نعمان علی نے ننھے سری لنکن مداحوں کو ٹی شرٹس کا تحفہ دیکر دل جیت لیے
Jul 29, 2023