سعودی قیادت کا امارات کے صدر سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں تحریر کیا کہ ہمیں آپ کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ہم آپ سے اور متحدہ عرب امارات کے برادر عوام اور متوفی کے خاندان سے دلی رنج وملال اور سچی ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شیخ سعید کے ساتھ فضل وکرم اور رحمت کا معاملہ فرمائے انہیں جنت میں اعلی مقام سے نوازے اور آپ کو ہر بلا سے اپنی حفاظت میں رکھے۔دوسری جانب ولی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے نام تعزیتی پیغام میں شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی موت پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...