اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی سینیٹر وفاقی وزیر شیری رحمن نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کیخلاف بات پر نہیں مسکرائی، ریمارکس سنے ہوتے تو ضرور مداخلت کرتی، مجھ سے غلطی ہوئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں شیری رحمن نے خواجہ آصف کے خطاب کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ سْوری وہ تو نیشنل ایڈاپٹیشن پلان کی منظوری سے متعلق بعض نکات اپنے ساتھی سے شئیر کررہی تھیں۔خواجہ آصف کا نام لیے بغیر شیری رحمان نے کہا کہ اگر انہوں نے یہ باتیں سنی ہوتیں تو خواتین اراکین پارلیمنٹ کی توہین سے روکنے کے لیے ضرور مداخلت کرتیں۔شیری رحمن نے کہا کہ انہوں نے بات کا صرف آخری حصہ سنا تھا مگر سوچا کہ شاید یہ خصوصی طور پر خواتین کیخلاف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف عام سیاسی میچ ہے۔پی پی سینیٹرنے کہا کہ وہ یقینی طور پر مسکرا نہیں رہی تھیں، وہ تو ماحولیاتی منصوبہ پر کابینہ میں اتفاق رائے پر خوش تھیں کیونکہ اس پر کام میں شب و روز صرف ہوئے تھے۔
پی ٹی آئی خواتین ارکا ن کیخلاف بات پر نہیں مسکرائی: شیری رحمن
Jul 29, 2023