شفیق آباد: ساڑھے 4، اچھرہ میں 3 لاکھ 70 ہزار کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شفیق آباد میں خرم کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اچھرہ میں شیراز کی فیملی سے 3 لاکھ 70 ہزارروپے مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، نیو انارکلی کے علاقے میں عامر سے 3 لاکھ 10 ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں ندیم سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ میں اسلم سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں جبار سے 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں امتیاز سے 25 ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں امجد سے 23 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں شہریار سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں شوکت سے 12 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں جواد کے گھر سے 4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ڈیفنس، مصطفی ٹاؤن،  چوہنگ اورگارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں سے 4 کاریں، ساندہ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، راوی روڈ، سندر، فیصل ٹاؤن اور شاہدرہ کے علاقوں میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...