لاہور ( این این آئی) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، ہم سب کو شہدائے کربلا کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدائے کربلا کا درس ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین وقت کے ظالم و جابر حاکم کے خلاف ڈٹ گئے، انہوں نے حق و صداقت اور جرت و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔