اسلام آباد میں 31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل ہوگی،چھٹی کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہائی لیول غیرملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔شہرمیں 31جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی اور فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 31 جولائی اور یکم اگست کی چھٹی کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا۔دوسری جانب چین کے نائب وزیراعظم ایک روزہ دورہ پر 30 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ چین کے نائب وزیراعظم وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی نائب وزیراعظم یکم اگست کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔