بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک جاری رہنے کا امکان

Jul 29, 2023 | 20:28

ویب ڈیسک

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 155 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کی وجہ سے لیسکو کے 95 فیڈرز ٹرپ کر گئے، ان پر کام جاری ہے اور 75 فیڈرز پر بجلی بحال ہو گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم اگست تک طوفانی بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزیدخبریں