بچھو کا زہر برائے فروخت ، قیمت کتنے کروڑ ڈالر؟ جان کر ہوش اڑجائیں

ترکی میں بچھو کی فارمنگ کرکے زہر کو یورپ ممالک میں بیچا جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک لیبارٹری میں ہر روز دو گرام بچھو کے زہر کی مقدار جمع کی جاتی ہے۔ بچھو کے زہر نکالنے کے عمل کے دوران لیبارٹریکا عملہ بچھو کو ایک ڈبہ میں رکھتا ہے اورعملہ تب تک انتظارکرتا ہے جب تک بچھواپنے زہر کا ایک قطرہ نکال نہیں لیتا۔بچھو کےایک قطرے کو جمع کیا جاتا ہے اور پھراس کی حفاظت کی جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈن اورانلز کا کہنا تھا کہ ہم ان زہریلے بچھوئوں کو پالتے ہیں اور ان کی فارمنگ کرتے ہیں،ہمارے فارم میں اس وقت 20 ہزار بچھوئوں کو پالا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ان کو باقاعدہ کھانا ڈالتے ہیں اوران کی اچھے سے پرورش کرتے ہیں ان کا زہرنکال کرجمع کرلیتے ہیں پھریورپ ممالک میں فروخت کردیتے ہیں۔انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بچھوکے ڈنگ سے صرف دوملی گرام زہرنکلتا ہے۔میڈن کا کہنا تھا کہ ایک گرام زہرکی مقدار300 سے400 بچھوئوں سے جمع کی جاتی ہےاوربچھو کے زہرکے ایک لیٹرکی قیمت تقریبا ایک کروڑ ڈالرہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن