کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کرپشن نہ رک سکی۔6نوسربازوں نے متعدد خواتین کے سوالاکھ سیزائد ہتھیالئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی نے10سے زائد مقدمات درج کرواکر14ڈیوائسز بندکروادیں۔ کاہنہ کے علاقہ سواگجومتہ میں 5مردجبار‘لطیف وغیرہ اورایک خاتون ریحانہ نے ڈیوائس پر سادہ لوح خواتین کوثربی بی‘آسیہ بی بی‘کلثوم بی بی‘نسرین بی بی‘شکیلہ آصف‘زینب بی بی اور شکیلہ اکرم وغیرہ سے انگوٹھے لگواکر انکی بائیومیٹرک کی تصدیق کانہ ہونے کاکہہ کرانکی سوالاکھ روپے سے زائد رقم خوردبردکرلی اورفرارہوگئے۔بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبدالماجد نے بتایاکہ متاثرہ خواتین نے تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ‘خواتین کی شکایات پر 10سے زائدمقدمات تھانہ کاہنہ میں درج کرواکرکرپٹ ڈیوائس مافیاکی14ڈیوائسزبند کردی گئی ہیں۔