فیروز والہ : رجسٹری برانچوں میں کروڑوں کے ٹیکس وصول نہ کئے جانے کا انکشاف

فیروزوالہ( نامہ نگار) ایف بی آر کی طرف سے نوٹس لیئے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی رجسٹری برانچوں میں کروڑوں روپے کے وفاقی ٹیکسوں کے وصول نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں ایف بی آر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو یونٹ ایکس نے ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں فیروز والہ،مریدکے، صفدر آباد، شیخوپورہ،اور شرقپور شریف کے سب رجسٹراروں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور گذشتہ 2 مالی سالوں کے دوران غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں کا ریکارڈ طلب کر لیا اور ریکارڈ کے حصول کی خاطر ایک 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو ان لینڈ ریونیو کے حکام پر مشتمل ہے۔ ضلع شیخوپورہ کی رجسٹری برانچوں میں بااثر لوگوں کی سفارش اور مک مکا کر کے کئی بار تعینات ہونے والے سب رجسٹراروں اور ان کے عملے نے لاکھوں روپے رشوت کے عوض کروڑوں روپے کے وفاقی ٹیکس وصول نہ کئے ۔

ای پیپر دی نیشن