لاہور بھر میں نصب 15 ایمرجنسی پینک بٹن سیفٹی زون قرار 

لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور بھر میں نصب 15(ون فائیو) ایمرجنسی پینک بٹن کو سیفٹی زون قرار دیدیا ہے۔15(ون فائیو) پینک بٹن دبانے والے کو سیف سٹی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔شہری ہراسمنٹ، راہزنی،ذہنی معذور، معمر افراد،گمشدہ بچے، میڈیکل ایمرجنسی یا ناگہانی صورتحال میں پینک بٹن دبا کر سیفٹی زون میں آجائیں گے۔شہری موبائل فون نہ ہونے یا چھن جانے کی صورت میں 15 ایمرجنسی پینک بٹن دبا کر فوری پولیس کی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔15 پینک بٹن دبانے پر لوکیشن بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔پینک بٹن سیفٹی زون میں کالر کو ضرورت کے مطابق ایمرجنسی میں مدد فراہم کی جائیگی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں 120 سے زائد مقامات پر 15 پینک بٹنز کو فعال کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن