لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں : ڈی آئی جی آپریشنز

Jul 29, 2024

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے۔شہری منشیات بیچنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں تا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔ روا ں سال اب تک لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 5911 ملزمان گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں 5731 مقدمات درج کئے۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 1318، کینٹ 1217،سول لائنز ڈویژن نے 642، صدر ڈویژن نے 793، اقبال ٹاؤن 947 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 994 ملزمان گرفتارکئے۔منشیات فروشوںسے 4ہزار 96 کلوگرام سے زائد چرس، 204 کلو319  گرام ہیروئن،109کلو 504 گرام آئس اور 40 ہزار 989 لٹرشراب بھی برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں